29 ستمبر، 2024، 12:45 PM

قاتل نتن یاہو نے ہٹلر کی یادیں تازہ کردیں، نکولس مادورو

قاتل نتن یاہو نے ہٹلر کی یادیں تازہ کردیں، نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر مادورو نے حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو نے ہٹلر کی یادیں تازہ کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ پر صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو ایسا قاتل ہیں جس نے ہٹلر کی یادیں تازہ کردیں۔

مادورو نے تاکید کی کہ وینزویلا اس مشکل گھڑی میں لبنان اور غزہ کے عوام کے ساتھ ہے۔ لبنان اور غزہ کے عوام صہیونی نسل کشی اور دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں بیٹھ کر حزب اللہ کے سربراہ پر حملے کا حکم صادر کیا اور دنیا کے بزدل لوگ اس پر خاموش رہے۔

صدر مادورو نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت عوام کی آواز کو بند نہیں کرسکتی ہے۔ دنیا کے مسلمان، عرب اور دیگر لوگوں کو چاہئے کہ جوش میں آئیں اور فلسطین اور لبنان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔

News ID 1927012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha